سوال نمبر 52 : نماز کس عمر میں فرض ہوتی ہے؟
جواب : حدیثِ نبوی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے مطابق دس سال کی عمر میں نماز فرض ہو جاتی ہے۔ حضرت عمرو بن شعیب اپنے دادا سے روایت کرتے ہیں کہ حضور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا : ’’جب تمہارے بچے سات سال کے ہو جائیں تو انہیں نماز قائم کرنے کا حکم دو اور جب دس سال کے ہو جائیں تو انہیں سختی سے نماز پڑھاؤ اور سونے کے لئے ان کے بستر علیحدہ کر دو۔‘‘ أبو داؤد، السنن، کتاب الصّلوٰة، باب متی يؤمر الغلام بالصلاة، 1 : 197، رقم : 495
Related Articles

منقبت بحضور شہیدِ کربلا سیدنا امام حسین علیہ السلام
منقبت بحضور شہیدِ کربلا سیدنا امام حسین علیہ السلام: ہو نہیں سکتی قمر سے مِدحتِ شانِ حسین، جب کہ ہے ربِ محمد خود ثنا خواںِ حسین، راقبِ دُوشِ نبی اور نورِ چشم مرتضی ، اللہ اللہ یہ وقارِ عظمتِ شانِ حسین، اُن کے خوں سے ہو گ


