سوال نمبر 55 : نماز کو مومن کی معراج کیوں کہتے ہیں؟
جواب : نماز کو مومن کی معراج اس لیے کہا جاتا ہے کہ حقیقی کیف و سرور اور روحانی لذت کے حصول اور قربِ الٰہی پانے کا نماز سے بہتر کوئی ذریعہ نہیں۔ جملہ عبادات میں تنہا نماز ہی ایسا عمل ہے جسے آقائے دو جہاں صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے اہلِ ایمان کی معراج قرار دیا ہے۔ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا : الصَّلٰوةُ هِيَ مِعْرَاجُ الْمُؤْمِنِ. ’’نماز ہی مومن کی معراج ہے۔‘‘ سيوطی، شرح سنن ابن ماجه، 1 : 313، رقم : 4239
Related Articles

منقبت بحضور شہیدِ کربلا سیدنا امام حسین علیہ السلام
منقبت بحضور شہیدِ کربلا سیدنا امام حسین علیہ السلام: ہو نہیں سکتی قمر سے مِدحتِ شانِ حسین، جب کہ ہے ربِ محمد خود ثنا خواںِ حسین، راقبِ دُوشِ نبی اور نورِ چشم مرتضی ، اللہ اللہ یہ وقارِ عظمتِ شانِ حسین، اُن کے خوں سے ہو گ


