سوال نمبر 76 : حج کے واجب ہونے کی شرائط کیا ہیں؟
جواب : حج کے واجب ہونے کی شرائط مقرر ہیں۔ اگر وہ شرائط پائی جائیں توحج واجب ہوگا، بصورت دیگر نہیں۔ وجوبِ حج کی شرائط درج ذیل ہیں : 1۔ مسلمان ہونا 2۔ بالغ ہونا 3۔ عقلمند ہونا 4۔ آزاد ہونا 5۔ تندرست ہونا 6۔ دورانِ سفر اخراجات کرنے کی قوت میسر ہونا 7۔ راستے میں امن و امان ہونا 8۔ جان کا خوف نہ ہونا 9۔ عورت کا حالت عدت میں نہ ہونا 10۔ عورت کے لئے شوہر یا محرم کا ساتھ ہونا۔ 1. کاسانی، بداء الصنائع فی ترتيب الشرائع، 2 : 125 2. محمد امين، حاشيه ابن عابدين، 2 : 153 3. فتاوی عالمگيری، 2 : 44
Related Articles

منقبت بحضور شہیدِ کربلا سیدنا امام حسین علیہ السلام
منقبت بحضور شہیدِ کربلا سیدنا امام حسین علیہ السلام: ہو نہیں سکتی قمر سے مِدحتِ شانِ حسین، جب کہ ہے ربِ محمد خود ثنا خواںِ حسین، راقبِ دُوشِ نبی اور نورِ چشم مرتضی ، اللہ اللہ یہ وقارِ عظمتِ شانِ حسین، اُن کے خوں سے ہو گ


