سوال : کعبۃ ﷲ کے چار رکن کون کون سے ہیں؟
جواب : کعبۃ ﷲ کے چار رُکن درج ذیل ہیں :
رکنِ اَسود : یہ حرمِ کعبہ کا جنوب مشرقی کونہ ہے، جہاں حجر اسود نصب ہے۔ رکنِ عراقی : یہ حرم کعبہ کا شمال مشرقی کونہ ہے، جہاں بابِ کعبہ ہے، جو اپنی دو رکنوں کے درمیان کی شرقی دیوار میں زمین سے بہت بلند ہے۔ رکنِ شامی : یہ بیت اللہ کا شمال مغربی کونہ ہے۔ یہاں حجرِ اسود کی طرف منہ کر کے کھڑے ہوں تو بیت المقدس سامنے ہو گا۔ رکنِ یمانی : یہ بیت اللہ کا جنوب مغربی کونہ ہے، جو کہ یمن کی سمت واقع ہے۔
Related Articles

منقبت بحضور شہیدِ کربلا سیدنا امام حسین علیہ السلام
منقبت بحضور شہیدِ کربلا سیدنا امام حسین علیہ السلام: ہو نہیں سکتی قمر سے مِدحتِ شانِ حسین، جب کہ ہے ربِ محمد خود ثنا خواںِ حسین، راقبِ دُوشِ نبی اور نورِ چشم مرتضی ، اللہ اللہ یہ وقارِ عظمتِ شانِ حسین، اُن کے خوں سے ہو گ


