سوال : کیا موسم سرما میں احرام کے اوپر سے گرم کپڑا اوڑھنا جائز ہے؟
جواب : موسم سرما میں احرام کے اوپر کمبل یا اونی چادر وغیرہ بغیر سلائی کے اگرچہ دو چار ہوں اوڑھنے کی اجازت ہے، بلکہ سوتے وقت اوپر سے روئی کا لبادہ چہرہ چھوڑ کر بدن پر ڈال لینا یا نیچے بچھا لینا بھی جائز ہے، لیکن موسم سرما میں احرام کے اوپر سے گرم جبہ یا قیمص پہننا جائز نہیں۔ حضور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ایک اعرابی کو حالتِ احرام میں جبہ پہنے ہوئے دیکھا تو اسے اتارنے کا حکم دیا۔
Related Articles

منقبت بحضور شہیدِ کربلا سیدنا امام حسین علیہ السلام
منقبت بحضور شہیدِ کربلا سیدنا امام حسین علیہ السلام: ہو نہیں سکتی قمر سے مِدحتِ شانِ حسین، جب کہ ہے ربِ محمد خود ثنا خواںِ حسین، راقبِ دُوشِ نبی اور نورِ چشم مرتضی ، اللہ اللہ یہ وقارِ عظمتِ شانِ حسین، اُن کے خوں سے ہو گ


